واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ؟ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ؟ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اُن لاکھوں صارفین کی پریشانی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو اپنے نمبر یا اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد کسی مؤثر طریقے سے کمپنی تک اپنی شکایت پہنچانے سے قاصر تھے۔

 دنیا بھرمیں اربوں صارفین رکھنے والے اس پلیٹ فارم پر اکثر افراد اس مسئلے کا شکار ہوتے رہے ہیں کہ ان کے اکاؤنٹ اچانک بلاک ہوجاتے ہیں اور وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل یا وضاحت جمع کرانے کا کوئی باقاعدہ طریقہ نہیں پاتے تھے۔

 ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ایک نیا، مربوط اور شفاف طریقہ کار متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اکاؤنٹس معطل یا بلاک کرنے کا عمل 2022 میں سخت کیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر کے متعدد صارفین نے شکایت کی کہ انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا گیا اور ان کے پاس اپنا نمبر بحال کرانے کی کوئی صورت موجود نہیں تھی۔

نئے طریقہ کار کے مطابق اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ بلاک یا معطل ہوجاتا ہے تو وہ براہِ راست کمپنی کو درخواست ارسال کر سکے گا، جس میں اپنی شکایت یا فیصلے پر نظرثانی کی اپیل شامل ہوگی ،  درخواست جمع ہونے کے بعد واٹس ایپ کی ٹیم صارف کو جواب بھیجے گی اور پالیسی کے مطابق اس اکاؤنٹ کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے بحال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایک ہی پیغام کو بار بار بھیجنا، پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی کرنا یا کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث ہونا جو پلیٹ فارم کے اصولوں کے منافی ہو، اب بھی بلاکنگ کی بنیادی وجوہات میں شامل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا نیا فیچر، موبائل سٹوریج کا مسئلہ حل

اس نئی سہولت پر کام جاری ہے اور اسے آزمائش کے بعد جلد ہی دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

editor

Related Articles