بائیو کیمسٹری، مائیکرو بیالوجی اور بائیوٹیکنالوجی کے گریجویٹس کے لیے اہم خبر، اے ایچ پی سی کا بڑا فیصلہ آگیا

بائیو کیمسٹری، مائیکرو بیالوجی اور بائیوٹیکنالوجی کے گریجویٹس کے لیے اہم خبر، اے ایچ پی سی کا بڑا فیصلہ آگیا

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل (اے ایچ پی سی) نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ بی ایس بائیو کیمسٹری، مائیکرو بیالوجی اور بائیوٹیکنالوجی کے گریجویٹس کونسل میں رجسٹریشن کے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری، اب بغیر فیس کے کالجز، یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کریں

کونسل نے یہ فیصلہ 21 اکتوبر 2025 کو ہونے والی کونسل کی گیارہویں میٹنگ کے بعد جاری کردہ سرکاری میمو میں کیا ہے۔ اے ایچ پی سی کے سیکریٹری ڈاکٹر ابرار رفیق کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکنیکل سب کمیٹی کی 20 اکتوبر 2025 کی سفارشات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

میٹنگ میں درج ذیل نکات واضح کیے گئے کہ ’رجسٹریشن صرف گریجویشن کی ڈگری کی بنیاد پر اور ایک ہی ڈسپلن میں دی جائے گی۔

صرف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی (ایم ایل ٹی) کی ڈگری رکھنے والے گریجویٹس رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔ بائیو کیمسٹری، مائیکرو بیالوجی، بائیوٹیکنالوجی یا کسی بھی متعلقہ فیلڈ میں 16 سالہ تعلیم رکھنے والے افراد اے ایچ پی سی رجسٹریشن کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:طلباء کے لیے خوشخبری: پنجاب حکومت کا اسٹوڈنٹس کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

کونسل نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مقصد ڈسپلن کی بنیاد پر رجسٹریشن کے معیار کو برقرار رکھنا اور ہیلتھ سیکٹر میں ریگولیٹری شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ نوٹیفکیشن اے ایچ پی سی کے صدر، کونسل ممبران، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ’این ایچ ایس آر اینڈ سی‘، متعلقہ افسران اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے ملک بھر کے سینکڑوں بی ایس گریجویٹس متاثر ہوں گے جو عرصے سے اے ایچ پی سی کی رجسٹریشن کے حصول کے خواہش مند تھے۔

Related Articles