سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

آئی ایم ایف کی جانب سے نئی قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہو گیا ہے، اور انڈیکس نے نہ صرف اپنی رفتار برقرار رکھی بلکہ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح بھی حاصل کر لی۔

 معاشی ماہرین کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے اعتماد نے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہیں، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر خریداری دیکھنے میں آرہی ہے،  اسی وجہ سے سرمایہ کاروں کا جھکاؤ مثبت سمت میں ہے اور مارکیٹ میں لین دین کا حجم بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پرعالمی اعتماد میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی ابتدائی گھنٹوں میں ہی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی جہاں  100 انڈیکس میں 1006 پوائنٹس کے بڑے اضافے نے مارکیٹ کو ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع فراہم کیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 462 پوائنٹس کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وہ ملک جہاں امریکی ایک ڈالر کی مالیت 12لاکھ روپے تک پہنچ گئی

اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے موجودہ اضافے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

فاریکس مارکیٹ میں بھی مثبت پیش رفت دیکھی گئی ہے،  روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت مزید گھٹ گئی ہے۔

 ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 35 پیسے پر آگیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامثبت رجحان، ڈالر سستا

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیرونی مالیاتی مدد، بہتر معاشی اندازوں اور بڑھتے ہوئے اعتماد نے مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

editor

Related Articles