ملک کے چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں فضائی آلودگی سے متعلق تشویشناک اعدادوشمار

ملک کے چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں فضائی آلودگی سے متعلق تشویشناک اعدادوشمار

ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر 253 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ سطحوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے موٹروے حکام نے ایم ون کو پشاور سے برہان تک اور ایم فائیو کو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث لاہور، پشاور موٹر ویز کے اہم حصے بند، شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری

یہاں یہ امر قابلِ زکرہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تعلیمی اداروں میں دسمبر کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آچکا ہے، مقصد پنجاب میں سموگ کی شدت اور خشک سردی بتایا جارہا ہے دونوں علامات سے نونہالوں کو خطرہ یقینی ہے جس کیلئے تعطیلات کا آپشن استعمال ہورہا ہے۔

اس حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت کی طرف سے مروجہ تعطیلات میں توسیع کے لیے نظرثانی بھی ہو جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *