صدر مملکت آصف زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا بغداد پہنچنے پر عراقی حکام نے صدر زرداری کا شاندار خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔عراق کے وزیر ثقافت، ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی نے بھی صدر مملکت کا استقبال کیا اور ان کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع قرار دیا۔
صدر زرداری اس دورے کے دوران عراق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں تبادلہ خیال کرنے جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
پاکستانی قیادت اور عراقی حکام کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات بھی اس دورے میں زیر غور آئیں گے۔
صدر زرداری کے دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نیا فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
عراقی حکام نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے اور مقامی حکام نے بھی صدر زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی منصوبہ بندی مکمل کر رکھی ہے، تاکہ دورے کے دوران تمام معاملات بخوبی طے پائیں اور تعلقات میں عملی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
صدر زرداری کے اس دورے سے پاک عراق تعلقات میں مضبوط دوستی کے فروغ، باہمی سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور ثقافتی و تعلیمی شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہےیہ دورہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اعتماد اور دوستانہ تعلقات کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔