مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کراچی سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ کے مبینہ تشدد کا نشانہ بن گئے، جس کے بعد عدالتی احاطے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور سیکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کے سلسلے میں وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔ پیر کو وہ اسی کیس میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لیے کراچی سٹی کورٹ پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور دیگر کے خلاف سخت دفعات کے تحت ایف آئی آر درج
عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی رجب بٹ عدالت کے احاطے میں داخل ہوئے، وکلا کے ایک گروپ سے ان کا سامنا ہو گیا، جس کے بعد تلخ کلامی شروع ہوئی اور صورتحال دیکھتے ہی دیکھتے تشدد میں بدل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران رجب بٹ کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، تاہم ہجوم کے باعث صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔
During a court appearance in a blasphemy case in Karachi, lawyers assaulted famous YouTuber #rajabbutt. In a video filmed by our colleague @ShahidHussainJM, the lawyers are seen clarifying that the YouTuber was attacked for allegedly insulting the dignity of the legal community.… pic.twitter.com/HZEtzzb9mP
— Naimat Khan (@NKMalazai) December 29, 2025

