امریکا میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق ، 12ممالک کے شہریوں پر پابندی

امریکا میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق ، 12ممالک کے شہریوں پر پابندی

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین کا اطلاق ہوگیا ہے ۔ 

امریکی شہریت اور امیگریشن کے ذمہ دار ادارے (USCIS) کے مطابق ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی کو مضبوط بنانا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ان  نئے ضوابط کے تحت 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے سیکیورٹی جانچ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جس میں پس منظر کی جانچ، سفری ریکارڈ اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا: H-1B ویزا لاٹری ختم، ورک ویزا کیلئے نیا نظام متعارف کرنے کا اعلان

حکام کے مطابق افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت ان ممالک کے شہریوں کو نئے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے اور امریکا میں داخلے کی اجازت بھی محدود کر دی گئی ہے، تاہم کچھ مخصوص انسانی ہمدردی کے کیسز اور قانونی استثنیٰ  ممکن ہوں گے۔

اس کے علاوہ 7 مزید ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، جن کے تحت مخصوص ویزا کیٹیگریز، عارضی قیام اور خاندان جیسے معاملات میں سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا حکم

امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے خطرات کے تجزیے اور سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیے گئے ہیں،  ادارے کے مطابق دنیا بھر میں بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر امیگریشن نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایچ ون بی ویزا پالیسی، 20 امریکی ریاستوں کا بڑا اقدام، ٹرمپ انتظامیہ پھنس گئی

امریکی حکام کے مطابق نئے قوانین کا جائزہ وقتاً فوقتاً لیا جاتا رہے گا اور ضرورت پڑنے پر ان میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles