گروک نے بھارتی وزیر اعظم کو ان پڑھ اور احمق قرا ر دے دیا

گروک نے بھارتی وزیر اعظم کو ان پڑھ اور احمق قرا ر دے دیا

سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے متنازع جواب دے دیا،واقعہ کے مطابق ایک صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے اسپیکر موجود تھے۔

صارف نے گروک کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر میں سے “ان پڑھ شخص” کو ہٹا دو،حیران کن طور پر گروک نے نریندر مودی کو تصویر سے ہٹا دیا، جس کے ساتھ اس نے مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہندوتوا نظریے پر کاربند ظالم مودی سرکار کا جنگی جنون حد سے تجاوز کر گیا

بعد میں اسی تصویر پر ایک اور صارف نے گروک سے درخواست کی کہ تصویر میں سے “احمق شخص” کو ہٹا دو اور گروک نے پھر بھی نریندر مودی کو ہٹا دیا۔
اس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور صارفین کے درمیان کافی دلچسپی پیدا ہو گئی،سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے  جبکہ بھارتی وزیراعظم کے حامیوں نے ایکس اور گروک کے اس رویے پر شدید تحفظات اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس کے جواب بعض اوقات غیر متوقع اور سیاسی لحاظ سے حساس ہو سکتے ہیں۔
ایسے چیٹ بوٹس صارفین کی ہدایات کے مطابق جواب دیتے ہیں لیکن اگر ان کی تربیت یا فلٹرنگ مناسب نہ ہو تو یہ تنازعات پیدا کر سکتے ہیں۔
اب اس واقعے کے بعد ایکس انتظامیہ پر بھی دباؤ ہے کہ وہ گروک کی تربیت اور فلٹرنگ میں بہتری لائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی رہنما یا شخص کے لیے غیر موزوں یا توہین آمیز جواب دینے سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles