نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئے قوانین میں ویزا اور امیگریشن کی فیسوں میں بھاری اضافہ اور افغانستان، ایران اور یمن سمیت 12 ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

نئے امیگریشن قوانین میں 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

فیسوں میں اضافے کے ساتھ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کردیے گئے ۔ افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔

سات ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ امریکی شہریت اور امیگریشن کےذمہ دار ادارے کا کہنا ہے قومی سلامتی اورعوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

امیگریشن پالیسی کے مطابق افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 7 ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان پر امریکہ کے بڑھتے اعتماد کی بنیاد مئی کی جنگ ہے ،بریگیڈئر جنرل ( ر) مارک کمٹ

امریکی شہریت اور امیگریشن سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دینا ہے۔ حکام کے مطابق نئی پالیسیوں کے تحت داخلے کے عمل کو مزید مؤثر اور محفوظ بنایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *