ہونڈا کے نئے ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتیں سامنے آگئیں

ہونڈا کے نئے ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتیں سامنے آگئیں

ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان، سِوک، کی اپڈیٹ شدہ رینج کے لیے محدود مدت کے تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی نے چند روز قبل نئی بکنگز کھولیں جن میں مختلف ویریئنٹس کے لیے نئی قیمتیں متعین کی گئی تھیں۔

ہونڈا کے مطابق سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84,99,000 روپے مقرر کی گئی ہےجبکہ سِوک اوریل کی قیمت 88,34,000 روپے ہے۔
اسی طرح ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 10.1 ملین روپے رکھی گئی ہے،کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں صرف تعارفی ہیں اور محدود مدت کے لیے دستیاب ہوں گی جس پر اسٹینڈرڈ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کا نیا ماڈل متعارف کروادیا، قیمت بھی سامنے آگئی

یاد رہے کہ ہونڈا نے قبل ازیں اپڈیٹ شدہ سِوک رینج کے لیے بکنگز بھی شروع کی تھیں جن کے ساتھ بکنگ کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق سِوک کی بکنگ رقم 1.3 ملین روپے، سِوک اوریل کی 1.4 ملین روپے اور سِوک آر ایس کی 1.6 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہونڈا نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ نئی سِوک رینج جس میں معمولی فیس لفٹ شامل ہے، تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز کے ساتھ اپڈیٹ کی گئی ہے، تاکہ صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

تاہم کمپنی نے فیچرز کی مکمل تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ تعارفی قیمت کی مدت کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا،لہٰذا دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جلد از جلد بکنگ کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں،آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق یہ محدود مدت کی قیمتیں خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *