وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شدید دھند کا راج

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شدید دھند کا راج

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دھند کا راج جہاں بیشتر علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بیشتر علاقے رات گئے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جمعہ کی صبح اسلام آباد کے ایکسپریس ہائی وے،  نیول اینکریج سے ڈی ایچ اے فیز 2، بحریہ ٹاؤن فیز 4، فیز 7 اور دریائے ساون کے قریب تمام رہائشی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع بھی اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوابی سے پشاور، صوابی سے اسلام آباد موٹرویز(M1) پر دھند چھائی رہے گی، ایم 2 پر اسلام آباد سے لاہور، اسلام آباد سے کلر کہار، کلر کہار سے پنڈی بھٹیاں موٹروے دھند کی لپیٹ میں رہے گی، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم موٹروے پر بھی آج دھند کے ڈیرے ہیں۔

ایم11 سیالکوٹ سے لاہور، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے ملتان پر بھی دھند چھائی ہوئی ہے، ایم5 ملتان سے سکھر اور ایم9 حیدر آباد سے کراچی موٹروے پر بھی اس وقت دھند کے ڈیرے ہیں۔

مزید پڑھیں: برفباری کہاں کہاں ہو گی، سیاحوں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی

اسلام آباد سے کھاریاں((N1 ہائی وے پر بھی دھند چھائی رہے گی، کھاریاں سے لاہور (N5-2)، لاہور سے ملتان N5-3، ملتان سے رحیم یارخان N5-4، رحیم یار خان سے کراچی N5-5، گھوٹکی سے حیدرآباد N5-6، جیکب آباد سے روہڑی N6، کراچی سے لسبیلہ N25، کراچی سے پشین N25، کراچی تو مسلم باغ N50 اور جیوانی سے گوادر N10 پر اور متصلہ علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں۔

editor

Related Articles