وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت کے لیے بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:17 سال بعد وطن واپسی، خالدہ ضیا کے بیٹے کی بنگلا دیشی سیاست میں بڑی انٹری

دورے کے دوران وزیراعظم نے چارج ڈی افیئرز سے تعزیت کا اظہار کیا اور سینیئر سیاسی راہنما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور خالدہ ضیا کی بصیرت، قیادت اور طویل سیاسی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے بنگلہ دیشی سیاست میں خالدہ ضیا کی دیرپا خدمات اور عوام کی خدمت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Related Articles