فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقین نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مسلسل روابط اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کو پاکستان کی سفارتی طاقت دکھا دی، ایران اور سعودی عرب کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑی کامیابی قرار، ملک بھر سے شہریوں کا خراج تحسین

ملاقات میں علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور تعمیری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔

اس موقع پر سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

Related Articles