واٹس ایپ ہیکنگ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خبر، پی ٹی اے نے حل بتا دیا

واٹس ایپ ہیکنگ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خبر، پی ٹی اے نے حل بتا دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ہیک ہونے والے اکاؤنٹس کو دوبارہ محفوظ اور فعال بنانے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

واٹس ایپ اس وقت دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپلی کیشن ہے، جس کے باعث سائبر جرائم پیشہ افراد بھی اسے نشانہ بناتے ہیں،  آئے روز صارفین کو اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایات کا سامنا رہتا ہے، جس سے نہ صرف ذاتی معلومات بلکہ سماجی رابطوں کو بھی خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) پر ایک آگاہی پیغام جاری کیا ہے، جس میں صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے چند آسان اور مؤثر اقدامات پر فوری عمل کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق سب سے پہلے صارفین کو اپنے موبائل فون میں مکمل اینٹی وائرس اسکین کرنا چاہیے تاکہ کسی ممکنہ میلویئر یا نقصان دہ ایپلیکیشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:خبردار ! یہ ایک میسج آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لمحوں میں ہیک کر سکتا ہے

اتھارٹی نے مزید ہدایت کی ہے کہ اگر ہیکنگ کے دوران صارف کے اکاؤنٹ سے غیر معمولی یا مشکوک پیغامات بھیجے گئے ہوں تو فوری طور پر اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کو آگاہ کریں، تاکہ وہ ایسے پیغامات پر ردِعمل دینے یا کسی لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے فراہم کردہ اکاؤنٹ ریکوری کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اپنا نمبر دوبارہ ویریفائی کرنا چاہیے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو فعال رکھا جائے، غیر مصدقہ لنکس یا کوڈز شیئر نہ کیے جائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی احتیاط اور بروقت اقدامات ہی سائبر جرائم کے خلاف سب سے مؤثر دفاع ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *