گوگل میپس میں بڑی تبدیلی، سفر کرنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف

گوگل میپس میں بڑی تبدیلی، سفر کرنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف

گوگل میپس صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے ذریعے کسی نئے شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی صارفین کو خوش آمدیدی پیغام بھیجا جاسکے گا۔ اس فیچر کی مدد سے مسافر نئے شہر کے راستوں، اہم مقامات اور مقامی معلومات تک باآسانی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف کسی دوسرے شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچے گا تو گوگل میپس کی جانب سے اسے ایک خصوصی پیغام موصول ہوسکتا ہے۔

اس پیغام میں صارف کو گوگل میپس کے ’آسک میپس‘ فیچر کے استعمال کی ترغیب دی جائے گی، جس کے ذریعے وہ نئے شہر کے بارے میں مختلف سوالات پوچھ کر معلومات حاصل کرسکے گا۔

یہ سہولت گوگل کے جیمنائی مصنوعی ذہانت کے ماڈل پر مبنی ہوگی، جو صارفین کو سفر کے دوران بہتر رہنمائی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، بغیر چیٹ کھولے پڑھیں پیغامات

90 شہروں میں سہولت دستیاب، پاکستان فہرست سے باہر

میڈیارپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے ورژن میں اس فیچر کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ فی الحال دنیا کے تقریباً 90 شہروں میں اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، تاہم اس فہرست میں پاکستان کا کوئی شہر شامل نہیں۔

کیا ہے گوگل میپس کا آسک میپس فیچر؟

گوگل نے ’آسک میپس‘ فیچر مارچ 2026 میں متعارف کرایا تھا۔ اس کی مدد سے صارفین نقشے سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اپنی منزل، سفر کے راستوں، قریبی مقامات اور دیگر مقامی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

نئی سہولت کے ذریعے گوگل میپس کا مقصد خاص طور پر ان مسافروں کی مدد کرنا ہے جو پہلی مرتبہ کسی شہر کا سفر کر رہے ہوں اور انہیں وہاں کے راستوں اور اہم مقامات کے بارے میں زیادہ معلومات نہ ہوں۔

editor

Related Articles