فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ایئر چیف کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون فروغ دینے پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ایئر چیف کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون فروغ دینے پر تبادلہ خیال

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ائیر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور بنگلہ دیشی ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل محمود حسن خان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ پائیدار دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *