اوموڈا اینڈ جیکو پاکستان نے اپنی مقامی سرگرمیوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کمپنی جلد ہی ہائبرڈ ماڈل کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروانے جا رہی ہے،یہ اعلان کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد آٹو انڈسٹری اور صارفین میں خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے اگرچہ فی الحال گاڑی کی قیمت اور باقاعدہ لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ماڈل پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مزید تقویت دے سکتا ہے۔ ایک جدید کمپیکٹ کراس اوور ہائبرڈ ہے جسے شہری اور طویل فاصلے کے سفر دونوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس گاڑی میں 1.5 لیٹر ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ جدید ہائبرڈ پاورٹرین شامل کی گئی ہے جو بہتر فیول ایوریج اور کم کاربن اخراج کو یقینی بناتی ہے۔موجودہ معاشی حالات اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ہائبرڈ ٹیکنالوجی پاکستانی صارفین کے لیے خاصی پرکشش ثابت ہو سکتی ہے کمپنی کے مطابق گاڑی میں جدید ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز فراہم کیے جائیں گے، جن میں ایڈاپٹو کروز کنٹرول، لین اسسٹ اور دیگر حفاظتی فیچرز شامل ہونے کی توقع ہے۔
بین الاقوامی ماڈل میں حفاظتی اعتبار سے چھ ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن الیکٹرانک اسٹیبلیٹی کنٹرول ڈگری کیمرہ سسٹم اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے جدید انتظامات شامل ہیں، جو گاڑی کو اس سیگمنٹ میں مضبوط مقابل بناتے ہیں۔
اندرونی ڈیزائن کی بات کی جائے تو اس میں آرام اور لگژری کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ گاڑی میں لیدر سیٹیں، برقی طور پر ایڈجسٹ ہونے والی فرنٹ سیٹیں، ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول، پاور ٹیلگیٹ اور پینورامک مون روف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 13.2 انچ کی بڑی انفوٹینمنٹ اسکرین دی گئی ہے جو وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو سپورٹ کرتی ہے جواس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کمپنی پاکستانی مارکیٹ میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں طویل المدتی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر قیمت مسابقتی رکھی گئی تو پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کے شوقین صارفین کے لیے ایک مضبوط اور پُرکشش انتخاب ثابت ہو سکتی ہے خاص کران خریداروں کے لیے جو جدید ٹیکنالوجی، بہتر فیول ایفیشنسی اور جدید حفاظتی سہولیات کو ترجیح دیتے ہیں۔