نادرا نے شہریوں کے لیےایک اور بڑی سہولت متعارف کرادی

نادرا نے شہریوں کے لیےایک اور بڑی سہولت متعارف کرادی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے اب وہ اپنے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے سہولت پیدا کرنا اور دفتر جانے کی ضرورت کو کم کرنا ہے ،نادرا اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

گزشتہ سالوں میں نادرا نے کئی سہولتیں متعارف کروائی ہیں جن میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی شامل ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

نادرا کی تمام سروسز آپ کے گھر کی دہلیز پر، نئی سروس کا آغاز

اب شہری اپنی شناختی معلومات میں ترمیم بھی نادرا کے دفاتر میں جانے کے بغیر صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔
یہ سہولت قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ کے ریکارڈ میں درج نان پرنٹ ایبل معلومات کی تبدیلی کے لیے دستیاب ہے۔

نادرا کے مطابق صارفین وڈیو میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آسانی سے اپنا ریکارڈ اپڈیٹ کر سکتے ہیں اور یہ سروس کم فیس کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے۔
اس نئی سہولت سے نہ صرف وقت اور سفر کی بچت ہوگی بلکہ شہریوں کو اپنی شناختی معلومات کی درستگی یقینی بنانے میں بھی آسانی ہوگی۔

یہ اقدام نادرا کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن اور شہری دوست خدمات کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس سے پاکستان میں شہری سہولیات مزید جدید اور قابل رسائی بن رہی ہیں۔

editor

Related Articles