خیبر پختونخوا حکومت نے اندھے اور بصارت سے معذور طلبہ کے لیے ایک خاص لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اسکیم کے تحت اندھے اور بصارت سے معذور طلبہ جو کالج، یونیورسٹی یا مذہبی مدارس میں پڑھ رہے ہیں، درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دینے کے لیے صوبے کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے اور ان کے پاس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری شدہ معذوری سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔
اس منصوبے کا مقصد تسلیم شدہ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم مستحق طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے، جہاں لیپ ٹاپس کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر اور فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔
درخواستیں حکومت کے آن لائن ایم آئی ایس سسٹم کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی، جو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جی میل صارفین کے لیے زبردست خبر ، گوگل کا بڑا اقدام

