پنجاب بھر میں سکول و کالجز سے متعلق وزیرتعلیم کا بڑااعلان سامنے آگیا ۔
صوبے بھر میں سردیوں کی تعطیلات ختم ہونے کو ہیں مگر سردیاں اپنے عروج پر ہیں ،اسکول اور کالجز سے متعلق وزیرتعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں اسکول اور کالجز تعطیلات کے بعد 12 جنوری کو اپنے مقررہ وقت پر کھلیں گے۔
رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے واضح کیا کہ تعطیلات سے متعلق افواہوں اور گمراہ کن خبروں سے اجتناب کریں ، چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
قبل ازیں لاہور میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل ہی بعض نجی اسکولوں کے کھلے ہونے کا انکشاف سامنے آیاتھا ، جس پر تعلیمی حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ بھی کوئی نجی اسکول مقررہ تعطیلات کے دوران کھلا پایا گیا تو متعلقہ سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کے مطابق اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور تعلیمی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔