سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حیثیت اور عوامی مقبولیت پر سخت طنز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ عمران خان ختم شد۔
غریدہ فاروقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اب محض باتوں اور نعروں کا وقت ختم ہو چکا ہے، زمینی حقائق سب کے سامنے آ چکے ہیں ان کے مطابق بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود عملی طور پر چند سو یا زیادہ سے زیادہ چند ہزار افراد کی موجودگی، سترہ سے اٹھارہ کروڑ کی آبادی والے صوبوں میں کسی بھی طرح نوے فیصد مقبولیت کے دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتی۔
ہاں جی تو پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کنفرم ہو گیا کہ عمران خان ختم شد ہے۔۔۔ ہن او گلاں نئیں رئیاں ۔۔۔ بس پانچ چھ سو ہزار دو ہزار بندہ پنجاب اور سندھ کے 17/18 کروڑ لوگوں میں سے ۔۔۔۔ اور دعوی نوے فیصد مقبولیت کا ۔۔۔
IT’S OVER!
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) January 11, 2026

