ورلڈ کپ تنازع: پاکستان کی حمایت پر بھارتیوں کی عقل ٹھکانے آ گئی، وکرانت گپتا چیئرمین پی سی بی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ورلڈ کپ تنازع: پاکستان کی حمایت پر بھارتیوں کی عقل ٹھکانے آ گئی، وکرانت گپتا چیئرمین پی سی بی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

آئی سی سی ورلڈ کپ سے جڑے حالیہ تنازع نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ اس بار معاملہ محض میچ یا ویزہ مسائل تک محدود نہیں رہا بلکہ عالمی سطح پر کھیل کے اصولوں، غیر جانبداری اور احترامِ باہمی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

حیران کن طور پر اسی تناظر میں بھارتی میڈیا میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت سنائی دینے لگی ہے، جس کی واضح مثال معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا حالیہ بیان ہے۔

ماضی میں پاکستان کے خلاف سخت اور تنقیدی لہجہ اختیار کرنے والے وکرانت گپتا نے پہلی بار کھل کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مؤقف کو نہ صرف درست قرار دیا بلکہ چیئرمین پی سی بی کی حکمتِ عملی اور جرات مندانہ موقف کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس بار جذباتی ردِعمل کے بجائے آئینی اور اصولی مؤقف اپنایا اور عالمی فورمز پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کیجو کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

وکرانت گپتا کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے اور آئی سی سی کے قوانین سب کے لیے برابر ہیں]انہوں نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان نے دباؤ میں آئے بغیر اپنے حق کے لیے آواز بلند کی اور کسی بھی دوہرے معیار کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اختلاف کے باوجود اصولوں پر مبنی مؤقف اپنانا ہی کسی بھی مضبوط کرکٹ بورڈ کی پہچان ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وکرانت گپتا کے اس بیان نے خاصی توجہ حاصل کی۔ جہاں پاکستانی شائقین نے اسے حقائق کی جیت قرار دیا، وہیں بھارتی صارفین کی ایک بڑی تعداد حیرت اور ناپسندیدگی کا اظہار کرتی نظر آئی۔ بعض حلقوں نے اسے بھارتی میڈیا کے اندر بدلتے رجحانات سے تعبیر کیا جبکہ کچھ ناقدین کے نزدیک یہ دباؤ کی سیاست کا نتیجہ ہے۔

editor

Related Articles