نثار کھوڑو نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر قابلِ عزت و احترام ہیں، سید ناصر حسین شاہ

نثار   کھوڑو  نے اپنے  بیان کی وضاحت کردی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر  قابلِ عزت و احترام ہیں،  سید ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اپنے بیان کی تفصیلی وضاحت کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر انتہائی قابلِ احترام اور قابلِ عزت ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا میں معرکۂ حق میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، جو اللہ کی مہربانی، پوری قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی مہارت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت یہ دیکھا جا رہا ہے کہ تھرڈ ورلڈ وار کو رکوانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ بھی ہوا ہے، جبکہ دیگر کئی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر قابلِ احترام ہیں، جبکہ نثار کھوڑو اپنے بیان کی تفصیلی وضاحت پہلے ہی کرچکے ہیں۔

Related Articles