پاکستانی مارکیٹ میں آج بروز منگل 21 جنوری کو امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 282 روپے 95 پیسے میں فروخت جبکہ انٹر بینک میں 280 روپے 35 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کی مارکیٹ میں دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 75 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 95 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 376 روپے 99 پیسے میں خریدا اور 380 روپے 79 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی قدر 327 روپے 06 پیسے خرید اور 330 روپے 30 پیسے فروخت ریکارڈ کی گئی۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 95 پیسے میں خریدا جبکہ 75 روپے 35 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 55 پیسے خرید اور 77 روپے 30 پیسے فروخت پر موجود ہے۔
دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 201 روپے 42 پیسے خرید اور 204 روپے 90 پیسے فروخت، آسٹریلوی ڈالر 187 روپے 65 پیسے خرید اور 192 روپے 68 پیسے فروخت پر ٹریڈ ہوا۔ جاپانی ین 1 روپے 76 پیسے خرید اور 1 روپے 86 پیسے فروخت پر رہا۔
مزید پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ آنے کےبعد پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنےگا؟

