ججزکی روزانہ کارکردگی سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

ججزکی روزانہ کارکردگی سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روزانہ بنیادوں پر کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا تاریخی فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے حکم پر عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روزانہ بنیادوں پر کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا تاریخی فیصلہ کر لیا۔

اس مقصد کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے، جس کے ذریعے عوام ایک کلک پر ججز کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ان اقدامات سے جہاں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہیں انتظامی سطح پر بھی شفافیت اور احتساب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کے تحت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں تعینات ججز کی روزانہ کی کارکردگی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کو نئے سافٹ ویئر پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سافٹ ویئر کے ذریعے یہ معلومات عوام کے لیے دستیاب ہوں گی کہ روزانہ کی بنیاد پر کتنے مقدمات دائر ہوئے، کتنے نمٹائے گئے اور کتنے مقدمات زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ ججز کیا کام کر رہے ہیں، اس سافٹ ویئر کے ذریعے کام نہ کرنے والے ججز کے احتساب میں بھی آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے جسٹس محمد حسن (اکبر) سمیت ہائی کورٹس کے متعدد ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سافٹ ویئر کو فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے ساتھ لنک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *