ا یک خواب جو حقیقت بن گیا، پاکستانی خلاباز کی روانگی پر احسن اقبال نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

ا یک خواب جو حقیقت بن گیا، پاکستانی خلاباز کی روانگی پر احسن اقبال نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستانی اور چینی خلابازوں کی روانگی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شین ژو-24 کے تین خلابازوں کی روانگی ایک تاریخی موقع ہے۔ ان میں پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لمحے سے وابستہ جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ پوری پاکستانی قوم ٹیلی ویژن اسکرینوں پر اس تاریخی منظر کو دیکھ رہی ہے اور اپنے ہیرو پر فخر محسوس کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ذیشان علی کا چینی خلابازوں کے ہمراہ خلائی مشن پر روانہ ہونا پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاک چین دوستی کا ایک اور سنہر ادن ، خلائی مشن پر روانگی سے قبل خلا بازوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب،پاکستانی خلا باز میںمحمد ذیشان تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار

امید ہے کہ یہ کامیابی نوجوان نسل کو خلائی تحقیق اور خلابازی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک نئے سفر کی شروعات ہے، اختتام نہیں۔ آج کے یہ یادگار لمحات آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور تحریک کا ذریعہ بنیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 2017 اور 2018 میں چینی دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران وہ مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے کہ پاک چین تعاون کو سی پیک سے آگے بڑھاتے ہوئے خلائی تحقیق تک وسعت دی جانی چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  چینی خلائی مشن میں پاکستانی خلاباز کی شمولیت کا خواب آج حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ہزاروں افراد صبح سویرے اس تاریخی موقع پر جمع ہوئے، جو اس کامیابی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا فخر خلا کی دہلیز پر، ذیشان علی خلائی شٹل میں سوار ہو گئے ، قوم تاریخی لمحہ کی منتظر

وفاقی وزیر نے ذیشان علی کو خلائی جہاز کی جانب بڑھتے دیکھنے کے لمحے کو اپنے لیے بھی انتہائی جذباتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اس سے بہتر تحفہ نہیں ہو سکتا تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مشن پاکستان کے لیے خلائی تحقیق کے نئے امکانات کا دروازہ کھولنے کی علامت ہے۔

editor

Related Articles