ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ،حکومت نے علماءکو منا لیا، تاریخی فیصلہ

ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ،حکومت نے علماءکو منا لیا، تاریخی فیصلہ

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں میں اذان اور نماز کے اوقات کو یکساں بنانے پر جلد عملی اقدامات شروع کیے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، نظم و ضبط اور شہری زندگی میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران علماء نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کا نظام نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ مذہبی امور میں انتشار اور اختلاف سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اتحادِ اُمت کی جانب اہم قدم، علمائے کرام کا یکساں’’نظامِ صلواۃ و اذان‘‘ سے متعلق بڑا فیصلہ

اجلاس میں تاجروں کی نمائندگی بھی موجود تھی، جنہوں نے اذان کے وقت رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی شعائر کا احترام بڑھے گا بلکہ معاشرے میں نظم و ضبط اور اتحاد کو بھی فروغ ملے گا۔

مشاورتی اجلاس کے دوران نمازِ جمعہ کے اوقات کو یکساں کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی، جس پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں جمعہ کے اوقات سے یکسانیت کا آغاز کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد دیگر نمازوں کے اوقات کو بھی مرحلہ وار یکساں کیا جائے گا۔

سردار یوسف نے واضح کیا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے مشترکہ اذان اور نماز کا باقاعدہ کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا، جبکہ اس نظام کو قانونی شکل دینے کے لیے وزارت مذہبی امور قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے مثبت اثرات مستقبل میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان تک پھیل سکتے ہیں، جس سے ملک بھر میں ایک منظم نظامِ صلوٰۃ کی بنیاد رکھی جا سکے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *