نوجوانوں میں آگاہی پروگرام، طلبا کا ’آئی ایس پی آر‘ ونٹر انٹرنشپ کے تحت قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

نوجوانوں میں آگاہی پروگرام، طلبا کا ’آئی ایس پی آر‘ ونٹر انٹرنشپ کے تحت قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

نوجوانوں میں قومی شعور اجاگر کرنے اور انہیں ملکی تاریخ و سلامتی سے روشناس کرانے کے لیے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ پروگرام کے تحت قلعہ بالاحصار، پشاور کا مطالعاتی دورہ کرایا گیا۔

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ پروگرام 12 جنوری سے ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں تعلیمی سیشنز کے ساتھ ساتھ مختلف آؤٹ ڈور اور عملی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کی مختلف سرکاری و نجی جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی کے تقاضوں، خطے کی تاریخ اور پاک فوج و سیکیورٹی اداروں کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا 2026 میں غیر ملکیوں کے لیے 65 ہزار ورک ویزوں کا اعلان

طلبا نے قلعہ بالاحصار کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہیں بتایا گیا کہ قلعہ بالاحصار نہ صرف خطے کی عسکری تاریخ کا اہم مرکز ہے بلکہ یہ پشاور اور گردونواح کی تہذیب و تمدن کا بھی عکاس ہے۔

دورے کے دوران آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ کی طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہوں نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، سرحدی چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔ آئی جی ایف سی نارتھ نے طلبا کے سوالات کے تسلی بخش، تفصیلی اور مدلل جوابات دیے، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

طلبا نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھا کر وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد فرنٹیئر کور میوزیم کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں انہیں ایف سی کی تاریخ، قربانیوں اور امن کے قیام میں کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا کہ قلعہ بالاحصار کے دورے کے دوران انہیں تاریخ کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا۔ طلبا کے مطابق یہ تاریخی دورہ نوجوانوں کو ماضی سے سیکھنے اور اپنی تاریخ پر فخر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:گیس صارفین کے لیے بُری خبر، سوئی سدرن کا بڑا اعلان

شرکا نے فرنٹیئر کور اور آئی ایس پی آر کی جانب سے اس مثبت اور قابلِ تحسین اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں میں حب الوطنی، شعور اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *