آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ “بھارتی را اکاؤنٹ ” ‘ بابا بنارس’ کا گوادر میں نیو چائینیز کیمپ پر فائرنگ اور دھماکوں کے حوالے سے پراپیگنڈہ جھوٹا اور بےبنیاد ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہےکہ سوشل میڈیا پر بھارتی را اکاونٹ کی جانب سے گوادر میں نیو چائنیز کیمپ پر فائرنگ اور دھماکوں کے حوالے سے وائرل کی گئی ویڈیو گمراہ کن اور بے بنیاد ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ مستونگ سینٹرل جیل پر حملہ اور متعدد قیدیوں کے چھڑانے کی خبریں جھوٹی ہیں – بی ایل اے کے اکاؤنٹ سوشل میڈیا پہ جو ویڈیو چلا رہے ہیں وہ 2021 کی ہیں –
آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہےکہ اس کے علاوہ بھارتی راہ کے اکاؤنٹ گوادر پر حملے کی خبریں چلا رہے ہیں یہ ساری بھی جعلی ہیں اور ویڈیوز پرانی مختلف ممالک پر دیگر حملوں کی چلائی جا رہی ہیں جو سرار گمراہ کن اور دشمن کی بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے تاکہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلایا جا سکے۔
مزید جانیئے: بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کی موٹر سائیکل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

