افواجِ پاکستان نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف جاری اپریشن میں اہم کا میابی حاصل کرتے ہوئے ہوشاب بلوچستان میں بی ایل اے کا انتہائی مطلوب کمانڈر بشام بچھو کوجہنم واصل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق افواجِ پاکستان نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف جاری اپریشن میں اہم کا میابی حاصل کرتے ہوئے ہوشاب بلوچستان میں بی ایل اے کا انتہائی مطلوب کمانڈر بشام بچھو کو دیگر ساتھیوں سمیت جہنم واصل کر دیا۔
دوسری جانب نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی بی ایل اے کے دہشت گردوں نے دورانِ حراست معافی مانگی اور اپنے لیڈروں کو شدید الفاظ میں گالیاں دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران اپنے اقدامات پر ندامت ظاہر کی اور بتایا کہ انہیں اپنے لیڈروں کی ہدایات پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے اپنے لیڈروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں گالیاں دیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی یہ ذہنی حالت اور اپنے رہنماؤں کے خلاف ردعمل سکیورٹی فورسز کے لیے اہم معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ ان کے اعترافات سے نہ صرف آپریشن کی کامیابی میں مدد ملی بلکہ مزید منصوبہ بندی میں بھی سکیورٹی اداروں کو رہنمائی حاصل ہوئی۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کی موٹر سائیکل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

