خبردار: سولر صارفین کے لئے بڑی خبر

خبردار: سولر صارفین کے لئے بڑی خبر

حکومت نے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کر کے نیٹ بلنگ متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوامی سماعت 6 فروری کو مقرر کر دی ہے۔

نیپرا کے مطابق عوامی سماعت میں سولر صارفین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی آراء اور اعتراضات سنے جائیں گے۔ یاد رہے کہ نیپرا نے 16 دسمبر کو نیٹ میٹرنگ پالیسی میں مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے رائے طلب کی تھی، جس پر موصول ہونے والی تجاویز پر اب عوامی سماعت میں غور کیا جائے گا۔

مجوزہ نیٹ بلنگ سسٹم کے تحت صارفین کو یونٹ کے بدلے یونٹ کا ریلیف حاصل نہیں ہوگا۔ درآمد کی گئی اور برآمد کی گئی بجلی کو الگ الگ شمار کیا جائے گا۔ برآمد شدہ بجلی کی قیمت تقریباً 11 روپے فی یونٹ مقرر ہونے کا امکان ہے، جبکہ صارفین کو بجلی کے بل قومی ٹیرف کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم لگوانے والے شہری خبردار ! حکومت کا اہم فیصلہ آگیا

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی بجلی کے نظام پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم سولر صارفین نے مجوزہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ان کا موقف ہے کہ نئی نیٹ بلنگ پالیسی سے ان کے معاشی فوائد متاثر ہو سکتے ہیں۔

نیپرا نے واضح کیا ہے کہ عوامی سماعت کے دوران صارفین اور ماہرین کے تحفظات پر بھی غور کیا جائے گا، جس کے بعد نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *