گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے اور اب فریقین گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔
گاڑیوں کی خرید و فروخت کو مزید آسان بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے نادرا کے ساتھ مل کر ایک بڑا انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو اب بائیو میٹرک تصدیق کے لیے متعلقہ دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کر سکتے ہیں۔
اب پنجاب کے شہری نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں اور منتقلی کی مزید کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق نئی سہولت کے تحت گاڑی کی ملکیت منتقلی کے لیے نادرا سنٹر یا دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی، اور فریقین آن لائن یا مجاز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر سکیں گے۔
متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ جعلی ٹرانزیکشنز اور فراڈ کے امکانات بھی کم ہوں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تصدیق کا عمل صرف سرکاری منظور شدہ نظام کے ذریعے مکمل کریں۔
ماہرین کے مطابق اس ڈیجیٹل سہولت سے آٹو مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی اور گاڑیوں کی منتقلی کا عمل زیادہ محفوظ اور تیز ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: خبردار: کون سی گاڑیاں موٹر وے پر داخل نہیں ہو سکتیں؟ نئی ہدایات جاری

