عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 37 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی ذخائر کتنے ؟اہم معلومات سامنے آگئیں

