ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ، وجہ جانئے

ٹی  20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ، وجہ جانئے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول اہم مقابلہ بارش کے خدشات کی زد میں آ گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ہفتہ کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، تاہم موسم کی غیر یقینی صورتحال نے شائقین کرکٹ میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

یہ میچ سپر ایٹ مرحلے کا اہم معرکہ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس مرحلے میں حاصل ہونے والا ہر پوائنٹ سیمی فائنل تک رسائی میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ سری لنکا میں حالیہ دنوں کے دوران بارش سے متاثرہ میچز کے پیش نظر اس مقابلے پر بھی بارش کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

موسمیاتی ویب سائٹ AccuWeather کے مطابق میچ کے روز کولمبو میں تقریباً 74 فیصد بارش کا امکان ہے اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس کے باعث کھیل میں رکاوٹ پڑنے کا خدشہ موجود ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت سپر ایٹ مرحلے کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کم از کم پانچ، پانچ اوورز بھی مکمل نہ کر سکیں تو مقابلہ منسوخ کر دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کرکٹرز کا خط ، سوشل میڈیا پرعمران خان کے لیے ’این آر او‘ کی اپیل قرار

Related Articles