حکومت نے پراپرٹی بزنس آئیکون ملک ریاض کی مری میں 527 کنال 10 مرلے اراضی کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، وہ 26 ارب 46 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے ٹیکس ڈیفالٹر ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اراضی کی نیلامی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تحصیل مری پر انگوری روڈ سے متصل موضع کھیتر شرقی میں 527 کنال 10 مرلے اراضی کی نیلامی 5 مارچ کو کی جائے گی۔ یہ نیلامی لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد پلاٹ نمبر 20، مائو ایریا جی نائن اسلام آباد میں ہو گی۔
واضح رہے کہ ملک ریاض سے حکومت ٹیکس ریکوری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ اس سلسلہ کا ایک بڑا قدم ہے۔ حکومت نے 26 ارب 46 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر ایک پراپرٹی ٹائیکون کی 527 کنال 10 مرلہ اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی ضلع راولپنڈی کی تحصیل مری میں انگوری روڈ سے متصل موضع کھیتر شرقی میں واقع ہے۔ زمین کی نیلامی 5 مارچ کو کی جائے گی۔
نیلامی کا عمل لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد، پلاٹ نمبر 20، ماؤ ایریا جی-9 اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جہاں دلچسپی رکھنے والے خریدار مقررہ شرائط کے مطابق حصہ لے سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین کے تحت بقایاجات کی وصولی کیلئے یہ اقدام کیا جا رہا ہے اور واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
مزید جانیئے: بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد بحق سرکار ضبط

