کے پی حکومت نےدریائے سندھ اور دریائے کابل سے سونا نکالنے پر پابندی عائد کر دی

کے پی حکومت نےدریائے سندھ اور دریائے کابل سے سونا نکالنے پر پابندی عائد کر دی

خیبرپختونخوا حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اور غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لیے دریائے سندھ اور دریائے کابل سے سونا نکالنے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق بعض علاقوں میں غیر قانونی طور پر بھاری مشینری کے ذریعے ریت اور بجری کے ساتھ سونے کے ذرات نکالے جا رہے تھے، جس سے نہ صرف دریاؤں کے بہاؤ اور پشتوں کو نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ ماحولیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور مشینری ضبط کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل کے بعض مقامات پر ریت میں سونے کے باریک ذرات پائے جاتے ہیں، تاہم غیر سائنسی اور بے قابو کھدائی سے سیلابی خطرات اور زمینی کٹاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا ریکارڈ مہنگا ہونے کے بعد سستا ہوگیا،مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *