امریکی اڈے کہیں بھی چھپا لیں، ایران کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، تہران نے خبردار کر دیا

امریکی اڈے کہیں بھی چھپا لیں، ایران کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، تہران نے خبردار کر دیا

 ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو مزید دور دراز مقامات پر منتقل کرنے سے بھی وہ ایرانی مسلح افواج کی پہنچ سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

 ایرانی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ امریکی اڈے خطے میں جہاں بھی قائم ہوں گے، ضرورت پڑنے پر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکا اپنے فوجی اڈوں کو خطے میں مزید دور منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم مقام کی تبدیلی انہیں ایران کی رسائی سے باہر نہیں کرسکے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ کی ایران امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف

انہوں نے بسیج تنظیم کے سربراہ سے ملاقات کے دوران دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان کا بڑا حصہ غیر فعال ہوگیا تھا۔

علی عبداللہی کے مطابق بعض امریکی فوجی اڈے اب تک اپنی سابقہ آپریشنل حالت میں واپس نہیں آسکے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا ان اڈوں کو مزید محفوظ اور دور دراز مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے، لیکن ایرانی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر انہیں کہیں بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران پر کب حملہ کرے گا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے نئی تاریخ بتا دی

علی عبداللہی نے مزید کہا کہ ایران نے سمندر میں اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے اور مخالف فریق کو پسپائی پر مجبور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ایرانی فوجی کمانڈر نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ایران کے حقوق اور قومی مفادات کا احترام کرے اور اپنا طرزِ عمل تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو بالآخر ایران کے مفادات تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

editor

Related Articles