شیر افضل مروت کا دھماکہ خیز دعویٰ: ‘بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی میں ان کی رہائی ممکن نہیں’

شیر افضل مروت کا دھماکہ خیز دعویٰ: ‘بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی میں ان کی رہائی ممکن نہیں’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بہنوں کی موجودگی میں انکی رہائی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کی پارٹی کی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کے گرد گھومتی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاست میں فعال ہیں، ان کی رہائی کی راہ میں رکاوٹیں برقرار رہیں گی۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ خاندان کے افراد کی مداخلت سے سیاسی معاملات اور قانونی عمل پیچیدہ ہو رہا ہے، جس کا براہِ راست نقصان عمران خان کو پہنچ رہا ہے۔

شیر افضل مروت، جو اپنے بے باک انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں میں خاندان کی شمولیت سے کارکنوں اور قیادت کے درمیان خلیج پیدا ہو رہی ہے

۔ ان کے مطابق، قانونی جنگ لڑنے کے لیے ایک خالص سیاسی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، نہ کہ خاندانی اثر و رسوخ کی، کیونکہ موجودہ صورتحال میں مقتدر حلقوں کے ساتھ مذاکرات یا قانونی ریلیف حاصل کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 10 لاکھ نوکریاں، 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟پی ٹی آئی رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

editor

Related Articles