ملتان سلطانز کو شکست،پی ایس ایل 11 میں زلمی کا راج برقرار

ملتان سلطانز کو شکست،پی ایس ایل 11 میں زلمی کا راج برقرار

پی ایس ایل  11 کے کراچی میں کھیلے گئے اہم میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی اور ایونٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے کوشل مینڈس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے جبکہ محمد حارث 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے حیدر آبادکنگز مین کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا

دیگر بیٹرز میں بابر اعظم نے 18 رنز، فرحان یوسف نے 30 رنز اور بریسویل نے 14 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ میں محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوش فلپس نے 32 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے بولنگ میں سفیان مقیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس کامیابی کے ساتھ پشاور زلمی نے ایونٹ میں اپنی پانچویں فتح حاصل کرلی۔ زلمی اب تک 6 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ 11 پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔دوسری جانب ملتان سلطانز نے 6 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *