زمین سے خلا تک پاک چین دوستی رہے سلامت! پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے

زمین سے خلا تک پاک چین دوستی رہے سلامت! پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے

پاک چین دوستی کی بدولت پاکستان کا خلائی سفر کا خواب پورا ہوگیا اور چین کا خلائی مشن شینزو 24 کامیابی سے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا ۔

پاکستانی خلا باز ذیشان علی چین کے دو خلا بازوں کیساتھ خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں، ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی بن چکے ہیں ،  وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔

پاکستانی خلاباز کا خلائی اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیاجبکہ خلائی اسٹیشن میں موجود تمام خلابازوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ 

پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے  شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے موجود رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاک چین دوستی کا ایک اور سنہر ادن ، خلائی مشن پر روانگی سے قبل خلا بازوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب،پاکستانی خلا باز میںمحمد ذیشان تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں،  خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔

اس حوالے سے چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنزو 24 مشن کے دوران 90 سائنسی تجربات اورٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے۔

خلائی مشن پر روانگی سے قبل ذیشان علی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پاک چین دوستی کہکشاؤں تک پہنچ چکی ہے، ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔

ذیشان علی نے وزیراعظم سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مشن میں ذیشان علی نہیں پاکستان جارہا ہے۔

آج کا یہ تاریخی سفر صرف ایک خلاباز کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے خلائی خوابوں کی تعبیر کی جانب اہم قدم ہے۔ ذیشان علی نے خلا کی جانب پرواز کرکے پاکستان کو عالمی خلائی منظرنامے پر ایک نئی شناخت دلائی ہے۔

editor

Related Articles