پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ سعودی کلب النصر کی جانب سے گول اسکور کرکے انہوں نے اپنے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 987 کرلی ہے اور اب وہ ایک ہزار گولز مکمل کرنے سے صرف 13 گول دور ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر نے ریاض کے الاوّل پارک میں کھیلے گئے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے مقابلے میں قطری کلب السد کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔
That’s more like it, Cristiano.
This is exactly the kind of penalty we’ve all been waiting to see.
Straight into the top bins. https://t.co/897zECQY7Q
— Al Nassr Zone (@TheNassrZone) November 24, 2026
رونالڈو نے میچ کے ابتدائی حصے میں پنالٹی پر گول کرکے النصر کو برتری دلائی، تاہم السد کے محمد وعد نے کچھ ہی دیر بعد گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں 12 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ سجنے کو تیار، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ کرانے کا اعلان
رونالڈو نے ایک اور گول بھی اسکور کیا، لیکن وی اے آر جائزے کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر محمد وعد کو خطرناک فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد السد کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
دوسرے ہاف میں النصر کے پرتگالی کھلاڑی ژواؤ فیلکس نے شاندار بائی سائیکل کک کے ذریعے فیصلہ کن گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے فتح دلادی۔
Pure magic from Joao Felix.
That overhead kick was simply outrageous. https://t.co/Kgu0gN0hS5
— Al Nassr Zone (@TheNassrZone) November 24, 2026


