فضل الرحمان بتائیں، لاہور پارک ویوسٹی میں مقامی افراد پراسلحہ تاننے اورامان اللہ کو بچانے کی خاطر پولیس کارروائی کو سیاسی رنگ دے کر جھوٹ بولنا کون سا ’دین‘ ہے؟، شہریوں کا ردعمل

فضل الرحمان بتائیں، لاہور پارک ویوسٹی میں مقامی افراد پراسلحہ تاننے اورامان اللہ کو بچانے کی خاطر پولیس کارروائی کو سیاسی رنگ دے کر جھوٹ بولنا کون سا ’دین‘ ہے؟، شہریوں کا ردعمل

لاہور کی پارک ویو سٹی میں پیش آنے والے حالیہ تنازع کے بعد شہریوں اور عوامی حلقوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کی 42 ایکڑ اراضی اور اربوں روپے کے اثاثوں کا کڑا حساب لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کا کہنا ہے کہ مقامی افراد پر اسلحہ تاننے کے واقعے پر پولیس کارروائی کو سیاسی رنگ دے کر قانون سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس لیے انہیں قانون سے بالاتر نہ رکھا جائے۔

 پارک ویو سٹی کا واقعہ اور پولیس کارروائی

عوامی حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والے تفصیلی ردعمل میں واضح کیا گیا ہے کہ لاہور کی پارک ویو سوسائٹی میں امان اللہ اور فضل الرحمان کے کارندوں نے مقامی شہریوں پر اسلحہ تانا اور لوگوں کو دھمکانا شروع کر دیا تھا۔

شہریوں کے مطابق اسلحہ تاننے پر متاثرین نے مدد کے لیے پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کی، جس کے نتیجے میں پولیس موقع پر پہنچی ۔

یہ بھی پڑھیں:جہاں بھی گئے ۔۔داستان چھوڑ آئے   فضل الرحمان کےلاہور میں چار گھراور 2پلاٹوں کے علاوہ ڈی ایچ اے میں بھی ایک لگژری گھر،ایک پلاٹ کا انکشاف

 تاہم الزام عائد کیا گیا ہے کہ اصل حقائق کو چھپاتے ہوئے معاملے کو یہ رنگ دے دیا گیا کہ پولیس فضل الرحمان کو روکنے کے لیے آئی ہے، جو سراسر غلط بیانی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ لاہور میں کھڑا کیا جانے والا یہ تماشا محض امان اللہ کی آڑ میں اپنے مفادات کو بچانے کی ایک کوشش ہے اور دین کے نام پر جھوٹ بولنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

 ملک بھر میں 42 ایکڑ اراضی اور اربوں روپے کی جائیدادیں

گفتگو کے دوران مختلف شہروں میں موجود مبینہ اثاثوں کی فہرست بھی پیش کی گئی، جس کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مجموعی طور پر تقریباً 42 ایکڑ زمین بنائی گئی ہے۔

الزامات میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں رہائشی بنگلے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 64 کنال زمین، جبکہ لاہور کی پارک ویو سٹی میں 4 گھر اور 2 سے 4 پلاٹ موجود ہیں۔

 اسی طرح ملتان میں 2 کنال رقبہ اور 6 نمبر پر اربوں روپے مالیت کی زمین موجود ہے، جبکہ گول باغ میں کروڑوں روپے کی پراپرٹیز اور لال باکری مسجد سمیت مختلف مساجد و مدارس پر قبضوں کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے عالمِ دین کے بنائے گئے مدرسے پر قبضہ کر کے وہاں سے اربوں روپے کی آمدنی کمائی گئی اور ایک طرف پراپرٹیز جبکہ دوسری طرف گاڑیوں کا کاروبار چلایا جا رہا ہے۔

عام آدمی کے لیے آج ایک کمرہ بنانا محال ہے، اس لیے ان کوٹھیوں، مکانوں اور پلاٹوں کا حساب دینا ہوگا کہ یہ سب کہاں سے آیا۔

 نیب طلبی، اداروں سے گریز اور سوشل میڈیا مہم

 عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ جب قومی احتساب بیورو (نیب) اور حکومتِ پاکستان کے دیگر ریاستی ادارے نوٹسز جاری کر کے طلب کرتے ہیں تو فضل الرحمان پیش کیوں نہیں ہوتے؟ ۔

یہ بھی پڑھیں:پارک ویو سٹی کا امن خراب کرنے کی کوشش ناکام، فضل الرحمان کے دو مسلح غنڈوں کو ناجائز اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا

شہریوں کا مؤقف تھا کہ اگر وہ واقعی سچے اور کلیئر ہیں تو قانون کے کٹہرے میں آ کر اپنا حساب دیں، بجائے اس کے کہ الٹا غنڈہ گردی کی جائے اور اداروں کے خلاف مہم چلائی جائے۔

 مزید برآں سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے فضل الرحمان کو مظلوم بنا کر پیش کرنے کے پروپیگنڈے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب سوشل میڈیا بہت تیز ہو چکا ہے اور باشعور عوام حقیقت سے پوری طرح باخبر ہیں۔

شہریوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) سے پرزور اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر حقائق مسخ کرنے اور گمراہ کن مہم چلانے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔

 احتساب اور قانونی تنازعات

واضح رہے کہ ماضی میں بھی قومی احتساب بیورو کی جانب سے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے کیسز میں فضل الرحمان اور ان کے قریبی ساتھیوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے جاتے رہے ہیں، جنہیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت ہمیشہ سیاسی انتقام قرار دیتی رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اراضی اور سیکیورٹی سے جڑے تنازع نے اس پرانی بحث کو ایک بار پھر عوامی سطح پر زندہ کر دیا ہے۔

 سیاسی بیانیے اور عوامی جوابدہی کا امتحان

مذہبی و سیاسی قیادت کے خلاف زمینوں پر قبضے اور آمدن سے زیادہ اثاثوں جیسے سنگین الزامات کا عوامی سطح پر اٹھنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ڈیجیٹل دور کا ووٹر اب محض روایتی بیانیوں پر اکتفا کرنے کے بجائے عملی شفافیت اور جوابدہی کا تقاضا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:فضل الرحمان کی وزارتوں نے ملک و قوم کے بجائے صرف خاندان کو نوازا، فیصل آباد کے شہریوں نے ’جے یو آئی‘ سربراہ کی طویل سیاست کا پوسٹ مارٹم کر دیا

 ایسی صورتحال میں محض سوشل میڈیا مہمات یا سیاسی بیانات کے ذریعے معاملے کو دبانے سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

عوامی اعتماد کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے ناگزیر ہے کہ تمام فریقین متعلقہ تحقیقاتی اداروں اور عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر شواہد کے ساتھ اپنا مؤقف واضح کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

Related Articles