نرسنگ کالج حیات آباد کی انکوائری مکمل،کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی

نرسنگ کالج حیات آباد کی انکوائری مکمل،کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی

نرسنگ کالج حیات آباد کی انکوائری مکمل ،انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی رپورٹ کے مطابق طلبہ کے احتجاج کے پس منظر میں ہاسٹل میں رہائش، جرمانوں، چھٹیوں، امتحانات، کلینیکل ٹریننگ، میس کی سہولیات اور بعض فیکلٹی ارکان کے مبینہ رویے سے متعلق شکایات شامل تھیں جو بروقت حل نہیں کئے گئے ۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب بعض طلبہ نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا اور احتجاج کے دوران کالج کے گیٹ پر تالا لگانے، انتظامیہ اور فیکلٹی کو ہراساں کرنے اور دیگر طلبہ کو احتجاج میں شامل کرنے جیسے اقدامات کیے، جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔

کمیٹی کی جانب سے طلبہ کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور غیر قانونی احتجاج کو قابلِ تادیب قرار دیا گیا ہے، کالج انتظامیہ نے طلبہ کی شکایات کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل نہ کیا گیا، جس کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا کی ’مثالی پولیس‘ کی نرسنگ کالج حیات آباد کے طلبہ پر تشدد کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

کمیٹی نے سفارشات دیئے ہیں کہ ملوث طلبہ کے خلاف کالج کے قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے،کالج کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے پرنسپل کی تبدیلی اور ہاسٹل انتظامیہ میں بھی مناسب ردوبدل کیا جائے،طلبہ کی جائز شکایات کے فوری اور منصفانہ ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

انتظامیہ، فیکلٹی اور طلبہ کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جائے اور کسی بھی بیرونی فرد یا گروہ کو ادارے کے تعلیمی ماحول میں مداخلت کی اجازت نہ دی جائے،پولیس کے کردار میں ممکنہ زیادتی یا کوتاہی کی صورت میں آزادانہ انکوائری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles