سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو خاندانی جائیداد پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ، تنویر الیاس کو ان کی رہائش گاہ ایف ایٹ سے گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کیا گیا ۔سابق وزیراعظم نے مقدمے میں تاحال ضمانت نہیں کرائی تھی۔
ترجمان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سردار تنویر الیاس کی گرفتاری کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

