فضل الرحمان کے مدارس میں آخر ہوتا کیا ہے؟ مولانا گل نصیب نے اندرونی راز فاش کر دیے!

فضل الرحمان کے مدارس میں آخر ہوتا کیا ہے؟  مولانا گل نصیب نے اندرونی راز فاش کر دیے!

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سابق قریبی ساتھی اور سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان  نے مولانا فضل الرحمن کی جماعت ، ان کے زیر انتظام مدارس اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)  کے گٹھ جوڑ سے  متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سینئر صحافی حسن خان کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں مولانا گل نصیب   نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان سے وابستہ بعض مدارس میں ایسے افراد کی تربیت ہوتی ہے جن کی سرگرمیوں اور پس منظر سے متعلق جان کر لوگ حیران رہ جائیں گے۔

 مولانا گل نصیب نے مزید دعویٰ کیا کہ ان مدارس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ افراد کو پناہ بھی ملتی ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے دہشت گردی اور ٹی ٹی پی سے متعلق سیاسی مؤقف پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اس تنظیم کے خلاف کھل کر مخالفت سامنے نہیں آتی۔
 سابق سینیٹر نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان ٹی ٹی پی کے خلاف زیادہ واضح اور سخت مؤقف کیوں اختیار نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار گیا تو اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ! فضل الرحمن اور جاوید ہاشمی کی مفاد پرست سیاست پر فیصل آباد کے عوام کی سخت تنقید

دوسری جانب سوشل میڈیا پر  فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے سابقہ حکومتی کردار، وفاقی وزارتوں اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر سخت سوالات کیے جا رہے ہیں۔

اس بحث میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کے دور میں ڈیرہ اسماعیل خان کی پانچ سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافے کی تفصیلات بھی نمایاں ہوگئی ہیں۔ سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں کے ابتدائی تخمینوں اور منظور شدہ کنٹریکٹس کی مالیت میں مجموعی طور پر 5 ارب 10 کروڑ روپے کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر  جاری بحث میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ طویل عرصے تک اقتدار، حکومتی عہدوں اور سیاسی اتحادوں کا حصہ رہنے کے باوجود مولانا فضل الرحمان ریاست سے مزید کیا توقعات رکھتے ہیں؟ بعض صارفین اس بحث کو اسعد محمود کی وزارت میں ہونے والی مالیاتی تبدیلیوں سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ سیاسی حلقوں میں مولانا فضل الرحمان کی موجودہ حکومتی انتظام سے دوری کی وجوہات بھی زیرِ بحث ہیں۔

Related Articles