سکاٹ لینڈ کے دور دراز ویران جزیرے ’نارتھ رونالڈسے‘ پر 34 سال بعد پہلی بار کسی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈنکن نامی بچہ 15 ستمبر 2026 کو نارتھ رونالڈسے پر پیدا ہوا جو اورکنی کا شمالی جزیرہ ہے اور یہ صرف تین میل لمبا اور دو میل چوڑا ہے۔
نومولود کی والدہ ’ٹریل فورڈ‘ اور ان کے منگیتر ’جارج سواریز‘ کوسٹا ریکا میں ڈنکن کی پیدائش کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جوڑے نے نارتھ رونالڈسے پہنچنے پر واپسی کی ٹکٹس بھی بک کروا رکھی تھیں، لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو پیدائش کا منصوبہ بدل گیا۔
ٹریل فورڈ کے مطابق مجھے فوراً احساس ہوا کہ یہ سب سے خاص، جادوئی اور معاون پیدائش ہوگی جو میں اسے دے سکتی ہوں، ٹریل فورڈ کے خاندان نے 1727 میں یہ جزیرہ خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :کامیابی کا پیمانہ قد نہیں، حوصلہ ہے ! خاتون فائر فائٹر نے عالمی ریکارڈ بنا لیا
انہوں نے کہا کہ اس جزیرے سے میرا جو تعلق ہے وہی مجھے ہر سال یہاں کھینچ لاتا ہے، مجھے لگتا ہے اس جزیرے نے میری پرورش میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور اسی وجہ سے میں نے یہاں کی توانائی کے ساتھ خاص طور پر اپنے آبائی گھر میں سب سے زیادہ تعلق اور اپنائیت محسوس کی۔

جزیرے میں جشن
پیدائش کی خوشی میں ہالینڈ ہاؤس کے باہر جھنڈا لہرایا گیا اور جزیرے کے باسیوں نے نومولود کی آمد پر خوشی منائی، سکاٹش حکومت کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق جزیرے کی آبادی 72 تھی جو اب صرف 51 رہ گئی ہے۔
آخری پیدائش 1992 میں
اس سے پہلے جزیرے پر آخری معلوم پیدائش اگست 1992 میں تھامس بروک مین کی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : گاڑی کی نمبرپلیٹ نے امریکی شہری کو کروڑپتی بنا ڈالا


