تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق وزیر تعلیم کا اہم بیان

تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق وزیر تعلیم کا اہم بیان

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جمعے کی چھٹی ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے جلد باقاعدہ ہفتہ وار شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے جمعہ کی چھٹی کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی عارضی نوعیت کی تھی اور اسے مستقل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے حکومتی مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں جمعہ کی چھٹی کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ معمول کے شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ناکامی کا خوف ختم،تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو بڑی خوشخبر سنا دی

وزیر تعلیم نے موسمِ گرما کی تعطیلات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ چھٹیوں میں کمی یا ان کے شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر توانائی کے بحران اور پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی متعارف کرائی گئی تھی۔ اس پالیسی کے تحت طلبہ کو جمعہ کے روز اسکول آنے کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Related Articles