امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کرتے ہوے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی امریکا کو قبول نہیں ہے
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےفوکس نیوزکو انٹرویو میں ایران کی طرف سے جہازوں سے راہداری وصولی کو اکنامک نیوکلیئرہتھیارقراردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دےگا۔ انہوں نےاپناموقف دہراتےہوئےکہاکہ ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے ڈیل نہیں بھی ہوئی تو ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔
مارکو روبیو نےایرانی مذاکرات کو سنجیدہ قراردہتےہوئےکہاکہ سخت گیر عناصر ڈیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ایران میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ملک اور معیشت کو چلانا چاہتےہیں
دوسری جانب امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا بلکہ صدرٹرمپ نے ایران کی نیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نیوکلیئرمعاملہ شامل نہ کرنےپرناخوش ہیں تاہم اس کے باوجود امریکا کی طرف سے ایران کی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔
سی این این کے مطابق فائنل ڈیل کےلئےپس پردہ سرگرم سفارتی کوششیں جاری ہیں،سفارتی کوششوں میں مرحلہ وار آگے بڑھنے کی حکمت عملی شامل ہے