ایل این جی بحران شدت اختیار کر گیا، 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار متاثر

ایل این جی بحران شدت اختیار کر گیا، 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار متاثر

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث 5 ہزار میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں بجلی شارٹ فال برقرار ہے۔

27 اپریل کی رات پیک اوقات میں صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، جبکہ ملک میں پن بجلی کی مجموعی استعداد 11 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق کچھ پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی سے بجلی پیداوار میں بہتری آئی ہے، جبکہ جنوبی نظام سے 500 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوئی۔ پیک اوقات میں لوڈ مینجمنٹ ایک سے دو گھنٹے تک کی گئی اور اسے ڈیمانڈ کے مقابلے میں محدود رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی سے متعلق اہم خبر آگئی ، لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی،پاور ڈویژن نے سب بتا دیا

ادھر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اے سے رات کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

editor

Related Articles