اسحاق ڈارکا برطانوی وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسحاق ڈارکا برطانوی وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بدلتے حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا،برطانوی وزیر نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے فعال سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے اس کی کوششوں کو مثبت قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ بات چیت، سفارتی ذرائع اور تعمیری روابط کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت اور رابطے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ اہم امور پر ہم آہنگی قائم رہے،اس سے قبل اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، اس ملاقات میں بھی خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ علاقائی امن کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور سفارتی روابط ناگزیر ہیں،انہوں نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

editor

Related Articles